ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / بنگلورومیں دوبارہ لاک ڈاؤن کا امکان، مارچ تک احتیاطی اقدامات کرنے بی بی ایم پی کو کمشنر کی ہدایت

بنگلورومیں دوبارہ لاک ڈاؤن کا امکان، مارچ تک احتیاطی اقدامات کرنے بی بی ایم پی کو کمشنر کی ہدایت

Sat, 20 Feb 2021 12:48:10  SO Admin   S.O. News Service

بنگلورو،20؍فروری(ایس او  نیوز)بروہت بنگلور مہا نگر پا لیکے(بی بی ایم پی) کمشنر منجوناتھ پر ساد نے بی بی ایم پی عملہ کو اگلے مارچ تک سخت احتیاطی اقدامات کر نے کی ہدایت دیتے ہو ئے دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کر نے کا اشارہ دیا ہے-شہر میں انگلینڈ کے کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ کے پیش نظر ٹاؤن ہال میں منعقد اسپیشل کمشنر،جوائنٹ کمشنر اور بی بی ایم پی شعبہئ صحت کے افسروں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے منجوناتھ پر ساد نے یہ اشارہ دیا-

انہو ں نے کہا کہ بی بی ایم پی کے تمام عملے کو چائیے کہ وہ اگلے مارچ تک احتیاط بر تیں ورنہ صورتحال زیادہ خراب ہو سکتی ہے-انہوں نے بتا یا کہ ریاست میں انگلینڈ کا وائرس پھیل رہا ہے اسکے ساتھ برازیل اور جنوبی افریقہ کے وائرس خطرناک ہیں جو نہایت تیزی کے ساتھ پھیلتے ہیں،اسلئے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے جنگی پیمانہ پر اقدامات ضروری ہیں -منجو ناتھ نے کہا کہ کیرلا اور مہاراشٹرا میں کورونا وائرس کے معا موں میں اضافہ کے پیش نظر سلیکان سٹی میں بھی خطرہ محسوس ہو نے کی وجہ سے احتیاطی اقدامات ضروری ہیں اور کیرلا سے آنے والے مسافروں پر سخت نگرانی رکھی جا رہی ہے-

منجوناتھ پرساد نے کہا کہ بی بی ایم پی حدود میں انگلینڈ کے کورونا وائرس کی واپسی کے پیش نظر عوام بیدار رہیں ورنہ دوبارہ لاک ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑسکے گا،انہوں نے افسروں سے کہا کہ بی بی ایم پی حدود میں کووڈ-19ضوابطہ پر سختی سے عمل کیا جا ئے-انہوں نے بتا یا کہ ہرکوئی لاز می طور پر ماسک پہنیں،سینی ٹا ئزر کا استعمال کریں اور سماجی دوری کا لحاظ رکھیں - تمام آٹھوں زونس کے جوائنٹ کمشنرز،اسپیشل کمشنرز،شعبہ صحت کے افسر اور عملہ جنگی پیمانہ پر احتیاطی اقدام اٹھائیں -پرساد نے بتا یا کہ مہاراشٹرا میں دوبارہ لاک ڈاؤن جاری کیا جا رہا ہے اسلئے یہاں احتیاطی اقدامات ضروری ہیں -مارچ کے آخر تک فرنٹ لائن ورکرس سمیت کسی کو بھی گھر روانہ نہ کر نے حکومت کو صلاح دی گئی ہے-انہوں نے افسروں کو ہدایت دی کہ اگر کسی میں بھی کووڈکی علامت نظر آئے تو فوراً ٹسٹ کیا جا ئے اور اگر اسپتالوں میں کووڈ سے موت واقع ہو ئی تو اسی دن رپورٹ پیش کی جائے،اسکی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا انتباہ کیا ہے-کمشنر نے کہا کہ شادی بیاہ کے موقع پر کووڈ سے متعلق ہدایات پر سختی سے عمل کو لازمی بنایا جائے -


Share: